عمران خان ایک عذاب ہے،مریم اورنگزیب

186

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں اور ہر گزرتے دن عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی مہنگائی میں اضافے کی مذمت اور اشیائے خورونوش سستی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‎جو حکومت سستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس سے لے کرہر چیز مہنگائی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے جبکہ عمران خان اتنی زیادہ مہنگائی کرچکے ہیں کہ غریب اپنی غربت کے ساتھ ختم ہوجائے۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں اور ہر گزرتے دن عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 16 ماہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترقی کرتے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے، محکمہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق عمران خان کی نالائق حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، سرکاری محکمے خود گواہی دے رہے ہیں کہ ملک نالائق ترین ٹولے کے رحم وکرم پر ہے۔