بھارت خطرناک ممالک میں شامل

467

عالمی ادارے دی اسپیکٹیٹر نے بھارت کو رہنے کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا۔

مودی سرکار کو انسانیت سوز پالیسیاں لے ڈوبیں ہیں،عالمی ادراے دی اسپیکٹیٹر انڈیکس نے خطرناک ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بھارت خطرناک ممالک میں 5 ویں نبر پر شامل ہے۔

بھارت کو سکونت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ممالک میں شامل کیا گیا ہے، بچوں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو بھی انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کے حقوق غصب کرنا،آزادی اظہار پر پابندی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی شامل ہے۔

دی اسپیکٹیٹر انڈیکس میں انسانی اقدار کے خلاف معاشرتی برائیوں پر مبنی تمام نکات کو شامل کیا گیا ہے۔

 انڈیکس میں بھارت کا متنازعہ شہریت قانون،ہندوتوا کی ترویج اور اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کا باعث ہے جبکہ بھارتی حکومت کا مقبوضہ وادی غاصبانہ قانون نافذ کرکے بدترین لاک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

فہرست میں برازیل پہلے،جنوبی افریقہ دوسرے نائجیریا تیسرے اور ارجنٹینا چوتھے نبر پر ہے۔