امریکی صدر کے مواخذے کا آغاز 21 جنوری سے ہو گا

222

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ کے وکلا نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ پرلگائے گئے الزامات امریکی عوام پر خطرناک حملہ ہیں، مواخذے کے آرٹیکلز کوئی بھی جرم عائد کرنے میں ناکام رہے، یہ امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی شرمناک کوشش ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر پراختیارات کے ناجائز استعمال اور ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ گذشتہ ماہ ایوانِ نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں صرف افواہ قرار دیا ہے۔