راولاکوٹ‘ خطر ناک دہشت گرد گرفتار

114

راولاکوٹ (صباح نیوز) وفاقی ایجنسی کی نشاندہی پر راولاکوٹ پولیس نے انتہائی خطر ناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ خیبر پختونخوا کے علاقے مراشفٹی دیر بالا سے تعلق رکھنے والا دلارم خان ولد گل امان ضلع دیر7 مقدمات میں پولیس اور دیگر اداروں کو مطلوب تھا جو 2012ء سے مفرور تھا، اس دہشت گرد پر قتل ، دہشت گردی اور دیگرسنگین نوعیت کے جرائم میں مقدمات درج تھے۔