لینڈ مافیا کیخلاف سٹیزن پورٹل پر شکایات کے انبارلگ ئے،نتیجہ صفر

101

اسلام آباد،اٹک(آن لائن)لینڈ مافیا کے خلاف اندرون و بیرون ممالک سے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات کے انبار لگ گئے ہیں ،پورٹل پر شکایات کی فارورڈنگ فاسٹ مگر نتیجہ صفر ملنے لگا۔معلومات کے مطابق برطانیہ سے یاسمین بی بی نے پورٹل پر التماس کی ہے کہ 2015ء میں انکے شوہر کی وفات کے بعد اٹک کے لینڈ مافیا ملک طاہر اعوان نے انکے قیمتی پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں انہوں نے انکے کزن تیمور کو دبانے کے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے مقدمہ کا اندراج کروا دیا،اور بی بی یاسمین نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ان کا پلاٹ جوکہ دارلسلام اٹک میں واقع ہے میری بہو سمیرا بی بی کے نام کر دیا جائے ۔واضع رہے کہ مذکورہ قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور خاتون کرنل ریٹائرڈ خالد کی بھی قیمتی زمینوں پر ہاتھ صاف کر لیے او ر کئی برس بیت گئے کہ مذکورہ خاندان بھی انصاف کے لیے دربد ر ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک طاہر اعوان کی حمایت موجودہ حکومت کے بااثر مشیر اوورسیز کے قریبی رشتہ دار کر رہے ہیں جس کے باعث انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ۔