حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوہ نور چوک پر تیز رفتار بس نے 12سالہ بچے کو کچل دیا بچے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں‘ ڈرائیور فرار، کوہ نور چوک پر تیز رفتار بس نے 12سالہ عاطف ولد شیراز کو کچل دیا جس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔بچے کو شدید تشویشناک حالت میںسول اسپتال پہنچایا گیا جبکہ بس ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے بس تحویل میں لے لی ہے ۔دوسری جانب حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر وار داتوں میں اضافہ نامعلوم چوروں نے بیوہ خاتون کے گھر کا صفایا کردیاپانچ تولہ کے طلائی زیورات‘ ایک لاکھ روپے کی نقدی وپرائز بونڈ لے اڑے۔ سخی پیر تھانے کی حدود بابا فرید پلازا میں بیوہ عورت شمیم کے فلیٹ میں نامعلوم چور تالا کھول کر داخل ہوئے اور الماری میں موجود تین تولہ کا سیٹ دو تولہ کی چوڑیاں ‘ پچاس ہزار روپے نقدی اور پچاس ہزار روپے کے برائز بونڈ چوری کرکے فرار ہوگئے ۔بیوہ شمیم بیگم کے مطابق وہ دعوت میں شرکت کے لیے گئی تھیں جب رات کو گھر پہنچی تو الماری کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور قیمتی سامان غائب تھا سخی پیر پویس نے این سی درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔