عراق: عراقی سواٹ فورسز نے داعش کے ایک سرغنہ، جن کو ‘جبہ جہادی’ کے نام سے پکارا جاتا ہے، کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق داعش کے لیڈر ابو عبدالباری جنہیں ‘جبہ جہادی ‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا لیکن اپنے وزن کے باعث وہ پولیس کی گاڑی میں نہیں بیٹھ سکے۔
گرفتاری کے وقت ابو عبدالباری کا وزن 250 کلو گرام تھا جس کے باعث وہ پولیس کی گاڑی میں نہیں آسکے۔ عراقی فورسز نےانہیں پک اپ ٹرک پر لاد کر جیل منتقل کیا۔
عراقی فورسز کے بیان کے مطابق مفتی ابو عبدالباری سیکیورٹی فورسز کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرتے تھے اور اسلامی علما کے قتل کے فتوے جاری کیا کرتے تھے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ ابو عبدالباری داعش کے اہم لیڈروں میں سے ایک تھے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں داعش کے خلاف امریکہ اور عراق کی مشترکہ کروائیوں کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے جو قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد معطل ہوگیا تھا۔