جئے سندھ تحریک کے قائم مقام صدر عبدالفتاح چنا کی رہائی کے لیے ورثا کی علامتی بھوک ہڑتال

98

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جئے سندھ تحریک کے قائم مقام صدر عبدالفتاح چنا کی آزادی کے لیے ورثا نے پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر منیر احمد چنا، نبیل احمد چنا، الطاف حسین، آکاش علی ودیگر نے کہا کہ ایک ماہ قبل 20 دسمبر کو پولیس کی چھے گاڑیوں میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے خورشید گوٹھ کوٹری سے عبدالفتاح چنا کو گرفتار کرکے گم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالفتاح چنا ایک سچے قوم پرست رہنما ہیں، جس کی ان کو سزادی جاری ہے جبکہ وہ کسی جرائم پیشہ سرگرمی میں بھی ملوث نہیں ہے اور اس پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔