خانیوال: ایس ایچ او نے لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے کا مطالبہ کیا اور انکار پر لڑکی کے گھر پر دھاوا بول دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں پیش آیا۔ لڑکی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او نے تعلقات قائم کرنے کا کہا اور والدہ کے سامنے ڈانس کرنے کا کہا۔ لڑکی نے انکار کیا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے گھر سے نقد اور زیورات بھی چوری کرلیے اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ حشر کروں گا کہ یاد رکھوگی۔
ڈی پی او خانیوال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسر کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ مزید انکوائری کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شواہد سامنے آنے پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔
واضح رہے کہ ایس ایچ او لڑکی کو کئی عرصے سے غلط قسم کی ویڈیوز اور پیغامات بھیج رہا تھا اور دوستی کرنے کے لیے کہہ رہا تھا۔