اثاثہ جات کیس: خوشیدر شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت اسپیشل بینچ کریگا

173

سکھر (اے پی پی) سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے پی پی پی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی، 29 جنوری کو عدالت کا اسپیشل بینچ سماعت کرے گا۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے طبی بنیادوں پر جمع کرائی گئی ضمانت کی درخواست کی سماعت منگل کے روز سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں ہوئی تاہم سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ سے کاغذات عدالت نہ پہنچنے کے باعث سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس عبدالرشید نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی