جماعت اسلامی کے تحت مہنگائی کے خلاف آج مظاہرہ ہو گا، انعام الحق

55

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ میدان سج گیا ،تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پر سوئے بے حس پاکستانی حکمرانوں کوجگانے اور کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلیے آج 22 دسمبر کو ایوان اقتدارکے سامنے ڈی چوک اسلام آباد کے قریب عظیم الشان تاریخی’’ اسلام آباد کشمیر مارچ ‘ ‘ ہوگا جس میں مردوخواتین،بچوں ،نوجوانوں، بزرگوں سمیت پاکستان اور آزاد کشمیر سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے ۔ صوبائی ترجمان کے مطابق کشمیرمارچ سے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق ،مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم،امیرجماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹرخالدمحمودخان،امرائے صوبہ ڈاکٹرطارق سلیم ،سینیٹرمشتاق احمدخان،محمدجاوید قصوری، رائو محمدظفرسمیت ،ممبران پارلیمنٹ ،مذہبی وسیاسی قائدین خطاب کریں گے جبکہ کشمیرمار چ میں آزادکشمیر کے صدراوروزیراعظم سمیت کشمیرا ورگلگت بلتستان کے دیگر حکومتی عہدیداران کو بھی مدعوکیا گیاہے۔ترجمان کے مطابق کلثوم پلازہ کے مقام پرجلسہ گاہ کا داخلی دروازہ ہوگا جہاں سے ملک بھرسے آنے والے شرکا ء جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوں گے۔پنڈال میں پریس گیلری کے علاوہ سوشل میڈیا کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں سے جماعت اسلامی کی سوشل میڈیا ٹیم کشمیرمارچ کی تمام سرگرمیوں کو براہ راست دنیا بھرمیں دکھانے کااہتمام کرے گی،جبکہ خواتین کے لیے الگ پنڈال قائم کیا گیا ہے جہاں راولپنڈی ڈویژن سے آنے والی خواتین کیلیے انتظام کیا گیا ہے۔ جبکہ خیبر پلازہ سے کلثوم پلازہ کے درمیان کے ایریا میں تمام ترٹرانسپورٹ کوپارک کیا جائے گا ۔