ایک شخص نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے پر اپنے باس کو قتل کردیا

111

فلوریڈا (امریکہ): ایک شخص نےڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے پر اپنے باس کو جان سے مار دیا اور لاش پر امریکی پرچم ڈال دیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق 28 سالہ ٹریور ٹونی اور ان کے باس نائٹ، ایک تعمیراتی جگہ پر کام کر رہے تھے جب دونوں کے مابین سیاسی تنازعہ ہوا۔

نائٹ نے ٹرمپ حکومت کی حمایت کی جس پر طیش میں آکر ٹونی نے ان پر چھری کے پے در پے وار کیے جس کے نتیجے میں نائٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ قتل کرنے بعد ٹریور ٹونی نے اپنے باس کی لاش پر امریکی پرچم بھی دال دیا۔

اورینج کاؤنٹی شیرف کے دفتر کا کہنا ہے ٹونی کے گرفتاری کے حلف نامے میں لکھا ہے کہ وہ حکومت مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل دونوں مردوں کے درمیان سیاسی تنازعہ کے باعث ہوا۔ نائٹ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے حامی تھے جبکہ ٹونی ان کے مخالف تھے۔