بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

213

کوئٹہ: بلوچستان میں سالِ نو کا پہلا پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں پولیو کا نیا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے مزید تفصیلات فراہم کی ہیں کہ قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل حبیب زئی میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کے لیے نمونہ 31 دسمبر 2019 کو حاصل کیا گیا تھا۔