سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایمازون کے مالک بیزوس کا فون ہیک کردیا ہے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق 2018 میں دونوں کے درمیان ٹیکسٹ میسیجز کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد سعودی ولی عہد پر وڈیوفائل بھیج کر بڑی تعداد میں معلومات چرانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
امریکہ میں موجود سعودی سفارتخانہ کا معاملے کی تحقیقات پر زور دیا جارہا ہے جبکہ سعودی عرب نے الزامات مضحکہ خیز قرار دیکر مسترد کردیے ہیں۔
دوسری جانب بیزوس کے وکیل نے معاملے پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔