پانی کی ایک بوند بھی پاکستان جانے نہیں دینگے، بھارتی وزیر

97

جموں (اے پی پی) بھارتی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت نے کہاہے کہ ضلع کٹھوعہ میں اُج کے کثیرالمقاصد اورشاہپور کنڈی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعدپاکستان پانی کے لیے چیختا رہے گا اوربھارت پاکستان کی طرف پانی کی ایک بوند بھی جانے نہیں دے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گجندر سنگھ شیخاوت نے یہ بات ضلع کٹھوعہ کے علاقے برنوٹی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئی کہی ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے دریائے راوی پر اُج کا کثیرالمقاصد منصوبہ اورشاہپور کنڈی بیراج تکمیل کا منتظر ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان رکے ہوئے منصوبوں کے لیے بذات خود کوشش کی اوریہ بہت جلد مکمل کیے جائیں گے۔