بھارتی یوم جمہوریہ: مقبوضہ وادی میں 26جنوری کو ہڑتال کااعلان

94

سرینگر (اے پی پی) حریت قیادت نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ،بھارتی فوج نییوم جمہوریہ سے قبل کشمیری عوام کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کے لیے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گزشتہ کئی روز سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے کشمیری عوام میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے تمام سڑکوں اور چوہراہوں پر چوکیاں قائم کر دی ہیں جہاں مسافروں اور راہگیروںکے علاوہ گاڑیوںکی تلاشی لی جارہی ہیں ۔ بھارتی پولیس مقبوضہ علاقے میں کشمیریوںکی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈرونزاستعمال کر رہی ہے ۔دریں اثناوادی کشمیر میں مسلسل 171ویں روز بھی کرفیو برقرار رکھا اورفوجی محاصرے اور انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے رہنما نثار احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ 26 جنوری کی ہڑتال کو کامیاب بناکر عالمی برادری کو واضح پیغام دیں کہ وہ اپنے مادر وطن پربھارت کے غیرقانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔