تحقیقاتی ٹیم خورشید شاہ کیخلاف تحقیقات کے لیے سکھر پہنچ گئی

110

سکھر (آن لائن) پی پی رہنما خورشید شاہ پر آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس، جے آئی ٹی کے ارکان خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کے لیے سکھر پہنچ گئے، نیب ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ پر آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ جے آئی ٹی کے ارکان سکھر پہنچ گئے ہیں اس سلسلے میں جے آئی ٹی کو نیب دفتر میں خورشید شاہ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن کی سربراہی جوائنٹ انویسٹی گیشن کریگی ، جبکہ جے آئی ٹی ارکان میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون سمیت اراکین میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی باجوہ ،نیب کے انویسٹی گیشن آفیسر ابو الحسن کاشان بھی شامل ہیںذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے ارکان خورشید شاہ سے تحقیقات کے لیے قومی ادارہ صحت برائے امراض قلب بھی جائیں گے۔