کوئٹہ ،نان بابیوں نے ضلعی انتظامیہ سے روٹی کے نئے نرخ کا مطالبہ کردیا

50

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں نان بائیوں نے ضلعی انتظامیہ سے روٹی کے نئے ریٹ کامطالبہ کردیا۔ نانبائی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم خلجی کہتے ہیں کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کا نئے نرخ دیے جائیں، روٹی کا نیا ریٹ نہ دیا گیا تو 24 جنوری سے ہڑتال کی جائے گی،انتظامیہ کے مقررہ ریٹ اور وزن پر روٹی فروخت کرنے میں نقصان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے310 گرام روٹی کی قیمت20 روپے مقررکی ہے، انتظامیہ 340 گرام روٹی کی قیمت 30روپے مقرر کرے۔ چیئرمین نانبائی کا کہنا تھااگر جمعرات تک روٹی کانیاریٹ نہیں دیا گیا تو جمعہ سے ہڑتال کریں گے، آٹے کے علاوہ بجلی اورگیس کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں جس کے بعد پرانے ریٹس پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں رہی۔