حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم نے لاڑکانہ پہنچنے پر لاڑکانہ و حیدرآبادکے ذمے داران کے ساتھ مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد کیا اور جلسہ عام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ا س موقع پر انہوں نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24جنوری کو لاڑکانہ میں جلسہ کرکے ہم یہ ثابت کرینگے کہ سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ اس موجودہ و فرسودہ نظام کے خلاف ہیں اس نظام نے انہیں غربت مسائل کے علاوہ کچھ نہیں دیا آج سندھ کے عوام گیس بجلی
کے بعد اب بنیادی ضرورت آٹے کیلیے بھی پریشان ہیں ،سندھ زرعی صوبہ ہے لیکن آج آٹے کیلیے لوگ دردر کے دھکے کھارہے ہیں۔ اس موقع پر صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی و اراکین سندھ کونسل بھی شامل تھے ۔