گذشتہ 5 سالوں میں 466 پی آئی اے ملازمین جعلی ڈگری یافتہ

174

اسلام آباد: گذشتہ پانچ سالوں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 466 ملازمین، جعلی ڈگریاں اور تعلیمی سندوں کو نیشنل  کیریئر میں جمع کراتے رہے۔

وزارت ایوی ایشن نے جعلی ڈگری رکھنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات سینٹ سیکر یٹری کو بھجوا دی ہیں۔

تفصیلات میں ایوی ایشن حکام نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ ملازمین کی آزمائشی مدت کے دوران اسناد اور تعلیمی دستاویزات کی جلد تصدیق کے لئے پی آئی اے ایک پالیسی وضع کررہی ہے جس کے بعد ہی امیدواروں کو متعلقہ ادارے میں ملازمت دی جائے گی۔

وزارت نے مزید کہا کہ جعلی ڈگری کے ساتھ پایا جانے والا کوئی بھی شخص قانونی کاروئی سے نہیں بچ سکے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے میں ابتدائی تقرری کے بعد 90 دن کے اندر تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کرنے کے لیے کوئی پالیسی نہیں تھی۔