پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم میں درجنوں بچے بے ہوش

223

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے اسکولوں  کےبچوں کے لیے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم کے دوران خوارک کےاستعمال پر25 بچے بے ہوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں  کےبچوں کے لیے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔

مہم  کے دوران ایف جی اسکول کے بچوں کو دی جانے والی خوارک میں ملاوٹ کے باعث اسکول کے 25 بچے بےہوش ہوگئے جبکہ متاثرہ بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین  نےانتظامیہ کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دارن کے خلاف کارروائی کرنے کا مطا لبہ کردیا۔