آٹے بحران کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار ہیں،مریم اورنگزیب

338

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چینی اور آٹے بحران کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار ہیں۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ ملک میں 40 فیصد چینی کی پیداوار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے چینی اور آٹا بیچنے والوں کو چینی اور آٹا سستا کرنے کی ذمہ داری دے دی ہے اور پھر کہتے ہیں کہ میں کرپٹ نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب سے اِن دونوں کو ذمہ داری سونپی ہے چینی کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول کر رہے ہیں، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو یہ ذمہ داری دینا ایسا ہے کہ  بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے۔