چینی کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

139

لاہور: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مافیا نے مصنوعی قلت پیدا کرکے چینی  کی قیمت میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے  چینی کی پیداوار عوام کی ضروریات سے تجاوز کر گئی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرے اور شوگر اسٹاک کا مکمل ریکارڈ طلب  کرے۔

موجودہ حکومت کے 15 ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 64 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ہول سیل ریٹ میں 74 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ سال پاکستان میں 600،000 ٹن چینی پیدا ہوئی تھی تاہم اب توقع کی جارہی ہے کہ اگر حکومت آٹے کی طرح چینی کی بھی برآمدات سے باز نہیں آئی تو چینی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے گندم کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیا تھا اور بحران پر قابو پانے کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیا تھا تاہم اب تک کوئی موثر کاروائی سامنے نہیں آسکی ہے۔