بنوں، مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر خاصہ دار فورس کے سابق اہلکار کو قتل کردیا، مقدمہ درج

54

بنوں (آ ئی این پی) مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر سابق خاصہ دار فورس کا اہلکار قتل کردیا، میریان پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے مقتول تاج محمد کے بھائی خالد نے ولد جہانگیر خان سکنہ نرمی خیل بکاخیل نے بتایا کہ مسمی تاج محمد صبح اپنے گھر سے بازار کی طرف موٹر سائیکل پر روانہ ہوئے جونہی وہ کوٹکہ ہارون پہنچے تو ملزمان رحمن اور لمبے پسران نیکائی نے اُن پر فائرنگ کردی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اُن کے بھائی کو پرانی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔