پشاور (آئی این پی) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو کا مردان سٹی میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا معائنہ۔ اسسٹنٹ کمشنر مردان نے شہریوں کو اشیائے خورونوش کے سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز میں تمام چیزوں کا جائزہ لیا انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو اشیا خورونوش کی سرکار کے مقرر کردہ نرخ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیا خورونوش کے سستے داموں پر فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کر رہی ہے اور جہاں بھی شکایات ہوں گے اس کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور انتظامیہ بغیر کسی رکاوٹ کے عوام کو سرکاری منظور شدہ پیکیج کے مطابق فراہم کریگی۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر مردان مس گل بانو نے مردان سٹی میں مختلف فلور ملز کا اچانک دورہ کیااور آٹے کی بلا رکاوٹ فراہمی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جبکہ تمام فلورملز میں وافر مقدار میں آٹا پایا گیا۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے فلور ملز مالکان کو ہدایات جاری کی کہ ڈیلروں اور عوام کو آٹے کی فراہمی بلا کسی رکاوٹ کی جائے اور عوام کو آگاہ کیا کہ کسی قسم کا بحران نہیں ہیں جبکہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مردان کے ہمراہ کالج چوک میں سرکاری نرخ پر فراہم کیے جانے والے آٹے کی نگرانی کی۔