کوئٹہ، پرائس کنٹرول کمیٹی کا 260 گرام روٹی کی قیمت بیس روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

61

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پرائس کنٹرول کمیٹی کا 260 گرام روٹی کی قیمت بیس روپے مقرر کرنے کا فیصلہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس اے ڈی سی جنرل ثاقب کاکڑ زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے سی سٹی مجسٹریٹ صاحبان، انجمن تاجران کے اللہ داد ترین، صارفین کے نمائندے اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آٹا کے بحران پر کافی غور بحث کے بعد روٹی کی عارضی قیمت پر اتفاق کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق 260 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا کہ مقررہ قیمت پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔