میرعبدالقدوس بزنجو کو تحفظات ہیں تو میڈیا کے بجائے پارٹی میں اظہار کریں ، سرفراز بگٹی

57

کوئٹہ ( آن لائن ) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ بلوچستان عوامی پارٹی کی کور کمیٹی کا حصہ ہیں اگر آپ کے کوئی تحفظات ہیں تو میڈیا پر جانے سے پہلے آپکو پارٹی کے اندر اس کا اظہار کرنا چاہیے تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے سینیٹر سرفراز بگٹی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں عبدالقدوس بزنجو سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ تو خود بلوچستان عوامی پارٹی کی کور کمیٹی کا حصہ ہیں اگر اس حکومت یا وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق آپکے کوئی تحفظات ہیں تو میڈیا پر بیان دینے سے پہلے آپکو پارٹی کے اندر اس چیز کا اظہار کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپکی یہ کوشش رائیگاں جائے گی اور وزیراعلیٰ بلوچستان بدستور صوبے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے۔