جام کمال کے پاس وزیر اعلیٰ بننے کی صلاحیت نہیں ، عبدالقدوس بزنجو

68

کوئٹہ ( آن لائن )اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدو س بزنجو نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال میں کسی کمپنی یا ادارے کے چیئر مین بننے کی صلاحیت ہے وزیر اعلیٰ بننے کی نہیں ہے ہم پارٹی نہیں توڑنا چاہتے بلکہ اس میں رہتے ہوئے تبدیلی چاہتے ہیں بی اے پی کے ناراض اراکین میدان میں نکلیں گے تو لوگ دیکھیں گے بد قسمتی سے جام کمال حکومت اور پارٹی دونوں نہیں چلاسکے اپوزیشنکے 23ارکان موجود ہیں حکومت گرانے کے لیے صرف 10ارکان کی ضرورت ہے مجھے نہیں لگتا کہ نمبر گیم پورا کرنا مشکل ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہے آپ کے سامنے سب کچھ ہے وزیر ا علیٰ ہائوس اور سول سیکرٹریٹ میں عوام کا کوئی کام نہیں ہورہا ہے ہم عہدوں کے لیے نہیں آئے ہیں ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے میں اس وقت بلوچستان کی تیسری بڑی پوسٹ پر ہوں اور میں عوامی نمائندہ ہو ں عوام کی خدمت کرنا میرا فرض ہے ،8مہینے پہلے بھی میں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی کیخلاف آواز اٹھائی تھی مجھے پارٹی کے سینئرز نے روکا اور ایک سال کا وقت مانگا کہ وزیرا علیٰ بلوچستان کی کارکردگی اور پارٹی کو جائے گی مگر اب ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا ۔