سعودی عرب میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے کی کوشش میں پولیس اہلکار جاں بحق

136

ریاض: سعودی عرب میں جرائم بڑھنے لگے۔ گن پوائنٹ پہ ڈکیتی کرنے والے ملزم کے خلاف سعودی پولیس نے کاروائی کی جس میں مسلح تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

العربیہ کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ سعودی عرب کے مغربی علاقے محائل عسیر میں پیش آیا ۔ ملزم کئی عرصے سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ خفیہ اطلاع کے ذریعے ملزم کے ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد   پولیس حکام نےملزم کے خلاف آپریشن کیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

عسیر پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے مقام پہ پہنچنے پر ملزم نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر دستی ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

آپریشن کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سخت قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔