نااہل افسران کی وجہ سےپولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مراد علی شاہ

130
وفاق کی سندھ کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلیے تعاون کی یقین دہانی ،کے ای کے واجبات کی ادائیگی کیلیے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
وفاق کی سندھ کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلیے تعاون کی یقین دہانی ،کے ای کے واجبات کی ادائیگی کیلیے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط

خیرپور: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چند نااہل افسران کی وجہ سے سندھ پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے جبکہ  پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے لیےمزید اقدامات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی ادارہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ سے وفاق کی کارکردگی کا عوام کو پتہ چل گیا ہے جبکہ  پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان  کو  ہر قسم کے بحران سے نجاد دلاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند نااہل افسران کی وجہ سے سندھ پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے جبکہ نااہل افسروں کی نااہلی چھپانے سے بدامنی مزید پھیلےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبوئی اسمبلی میں مراد علی شاہ نے  اپنےخیالات  کا اظہار کرتے ہوئے کہا  تھا کہ آئی جی کلیم امام کی نااہلی کی وجہ سے صوبے میں امن وامان کی صور تحال بہت زیادہ خراب ہے جبکہ صوبے کی پولیس میں بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔

سندھ میں وہی پولیس افسر چلے گا جو صوبے کے مینڈیٹ پر پورا اترے گا لیکن جو اسکی  خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف ہم کارروائی کریں گے۔