ٹرانسپرنسی کی رپورٹ پر قوالی ہی بجائی جا سکتی ہے، فردوس عاشق اعوان  

185

اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ پر قوالی ہی بجائی جا سکتی ہے جبکہ پاکستان کوکرپشن فری بنانےمیں وزیراعظم جدوجہدکرتےرہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کےتانےبانےکرپشن کرنےوالی جماعتوں سےملتےہیں، کرپشن کرنےوالےمنظم گروہ ہیں جومل کرکرپشن کرتا ہیں۔کرپشن کنگ ٹرانسپرنسی رپورٹ کے ذریعے  اپنی کرپشن چھپانےکےلئے رپورٹ کوآرٹ کےطورپراستعمال کررہےہیں ،کرپشن کنگز باہر بیٹھ کر ایسی تنظیموں کی ڈور ہلا رہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاسب سےزیادہ کرپشن مشرف پھرعمران خان تیسرے نمبرپرپیپلزپارٹی اورچوتھے نمبرپرن لیگ کے دورمیں ہوئی ہے ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے،ٹرانسپیرنسی  انٹرنیشنل کی رپورٹ کو کون مانے گا؟ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ شفاف نہیں ہے ہم اس کومسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے اس شخص کو سفیر تعینات کیا جس نے انہیں پذیرائی بخشی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی اپنی ٹرانسپرنسی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، ہماراقصوریہ ہےکہ ہم نےاس شخص کوتوسیع نہیں دی وہ بروقت ریٹائرڈہوئے۔

انکا کہنا ہےکہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ پر قوالی ہی بجائی جا سکتی ہے جبکہ پاکستان کوکرپشن فری بنانےمیں وزیراعظم جدوجہدکرتےرہیں گے، دنیا نے پاکستان کی موجودہ قیادت کو سراہا ہے۔

نواز شریف سے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعدنان ہمیں لمحہ بہ لمحہ میاں صاحب کےپلیٹ لیٹس سےآگاہ کرتےتھے لیکن آجکل منظر نامے سے غائب ہیں۔ اب ڈاکٹرعدنان ایسےملک میں ہیں جہاں ایڈوانس مشینری اورلیبارٹریزہیں  وہ کسی لیبارٹری سےمیاں صاحب کی رپورٹ پیش کریں۔