آٹے کے مصنوعی بحران کے باعث صوبے کے اعلیٰ افسر تبدیل

61

پشاور(آن لائن) آٹے کے مصنوعی بحران کے باعث صوبے کے اعلیٰ افسر کو تبدیل کردیاگیاہے جبکہ مصنوعی آٹے کے بحران پر قابو نہ پانے پر بعض ڈپٹی کمشنرز کو بھی تبدیل کیا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے آٹے کے مصنوعی بحران کا نوٹس لیتے ہو ئے فوری طور پر تحقیقات کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردہ رپورٹ میں آٹے اور نابنائیوں کی ہڑتال کے بارے میں اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کو شش کی گئی ہے ،ایک محکمہ کی غفلت اور بعض تاجروں کی جانب سے صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے یہ سازش کی گئی تھی ۔