بلوچستا ن پولیس کے 34 اعلیٰ افسران کی تربیت مکمل

69

کو ئٹہ(نماء دہ جسارت)نیشنل انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ کے تحت بلوچستان پولیس ، انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار اور این آئی ایم کے 34 اہلکاروں نے مینجمنٹ کی ٹریننگ مکمل کر لی۔صوبائی آئی جی محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ پرانے نظام سے کام نہیں چلے گا ، صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگاوگرنہ پیچھے رہ جائیں گے، اسپیشل کورس مثبت شروعات ہے، ٹریننگ کا سالانہ کے کیلینڈر کے لیے ایم او یو سائن کریں گے، پولیس سمیت دیگر محکموں کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالا جائے گا۔تقریب میں افسران و اہلکاروں کو3 ہفتے کی تربیت مکمل کرنے پر اسناد سے نوازا گیا۔
تربیت مکمل