بلوچستان کے نئے وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے

56

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) گزشتہ روز حلف اٹھانے والے بلوچستان کے2 نئے وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سردرار یار محمد رند سیکنڈری تعلیم، کالجز ٹیکنیکل اور ہائر ایجوکیشن کے محکموں کے وزیر ہوں گے جبکہ مٹھا خان کاکڑ کو محکمہ لائیو اسٹاک اور ڈیری کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے، دونوں وزرا نے گورنر ہائوس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔
قلمدان