سی این جی اسٹیشنز کو اتوار کی صبح 8بجے گیس فراہمی کا فیصلہ

234

کراچی

سوئی سدرن کمپنی نے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو اتوار کی صبح آٹھ بجے گیس فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان ایس ایس جی کے مطابق صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو اتوار کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی رات آٹھ بجے تک بارہ گھنٹے کےلئے گیس فراہمی بحال رے گی ،اس سے قبل سی این جی اسٹیشنز کو منگل کی رات دس بجے سے بدھ کی صبح چھ بجے تک آٹھ گھنٹے کےلئے گیس فراہم کی گئی تھی ،ترجمان ایس ایس جی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو آئندہ گیس فراہمی کا فیصلہ لائن پیک اور طلب و رسد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائیگا ۔