غلام قادر کا کا کے خلاف ایک اور ریفرنس کی تیاری ،نیب نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابط نہیں کیا

137

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب ییورو نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جی منظور قادر کاکا کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تاہم نیب 4 ریفرنسز میںپہلے سے مطلوب بیرون ملک مفرور ملزم کی گرفتاری کے انٹرپول سے تاحال کوئی رابط نہیں کیا ہے نیب ذرائع کے مطابق منظورکاکا کے خلاف پانچویں ریفرنس کی تحقیقات کے آخری مرحلے میں ہے اور ڈی جی ایس بی سی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ منظور کاکا پر 2009سے2015کے دوران 1180غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ نیب حکام نے سلیکشن کمیٹی کے ارکان اور بھرتی افراد کے ادارے میں موجود افسران سے تعلق کا ریکارڈبھی طلب کرلیا ہے۔منظورقادرکاکا کے دور میں سلیکشن کمیٹی نے35افراد کی بھرتی کی اجازت دی تھی تاہم انہوں نے سیاسی بنیادوں پر کوٹے سے زیادہ1180افرادکو خلاف قانون بھرتی کیا۔ کاکا نے2015میں250افرادایسے بھی بھرتی ہوئے جنہوں نے درخواست بھی نہیں دی تھی۔منظور قادر کاکا پر نہر خیام پر پلاٹ کی الاٹمنٹ اور جعلی اکاونٹ کیس میں دو ریفرنس پہلے درج ہیں، وہ 2016میں 20روز کی چھٹی لیکر بیرون ملک گئے تھے۔ یہاں یہ امر بھی واضح رہے کہ ریفرنس کے اندراج اور 4تحقیقات کے باوجود نیب نے تاحال منظورقادرکے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کیے