بھارتی گٹگے کا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، رینجرزنے دھرلیا

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرزنے خفیہ اطلاعات انڈین گٹکے اور سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا، رینجرزترجمان کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق سندھ رینجرزنے اسمگلنگ کی روک تھام میں کسٹم کو تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاءبرآمد کرلیںاسمگل شدہ اشیا ءمیں انڈین گٹکا اور سگریٹ کی بڑی مقدار شامل تھی ۔ جس کی مالیت تقریباَ 68لاکھ 5ہزار روپے ہے۔ برآمد کی گئی اشیاءمیں کی مختلف غیر ملکی برانڈ کے 120 اورانڈین گٹگے کے 9 کارٹن شامل ہیں