شہر تباہ کرنے کے لیے ۤنے والے دوملزمان گرفتارکرلیے مبینہ ٹاون پولیس کا دعوی

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مبینہ ٹاو¿ن پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ ، موبائل فونز اور ایک کار برآمد ہوئی ، تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاو¿ن پولیس کے مطابق اس نے خفیہ اطلاعات پر ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان نجیب اللہ ولد نصراللہ اور مہیب ولد محمد اقبال کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او مبینہ ٹاو¿ن کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی میں تباہی مچانے کے منصوبے پر آئے تھے پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گرفتار شدگان سے دو ہینڈ گرنیڈ اور دو بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں اور موبائل فونز برآمد ہوا ،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 49/2020 بجرم دفعہ 4/5EXP ACT اور ایف آئی آر نمبر 50/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ اور ایف آئی آر نمبر 51/2020 بجرم دفعہ 4/5EXP ACT اور ایف آئی آر نمبر 52/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے