شہر میں فائرنگ سمیت دوسرے حادثات وواقعات میں 5افرا د جاں بحق اور6 زخمی

134

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں فائرنگ سمیت دوسرے حادثات وواقعات میں 5افرا د جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے ،فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے،تفصیلات کے مطابق ڈالمیا کے قریب واقعگلشن جمال میں ایک کریانے کی دوکان میں 2مسلح ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے داخل ہوئے اور مزاحمت کر نے دکاں اجمل کو گولی مار کے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ،جب کہ زخمی کواسپتال روانہ کردیاگیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہچ گئی جس نے واقعہ کی سی سی ویڈیو حاصل کرلی جس میںدوکان میں دو ڈکیتوں کو اسلحہ نکالتے اور دوکان دار کو ڈکیت پر قابو کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ڈکیتی کے لیے آنے والے دونوں ڈکیتوں کے چہرے واضح سی سی فوٹج میں دیکھے جا سکتے ہیں،سپرہائی وے پر نامعلوم تیز رفتارگاڑی کی زد میں35سالہ خالد ولد سکندر جاںبحق ہو گیا،متوفی میمن گوٹھ کا رہائشی تھا ، گارڈن تھانے کی حدود میںواقع جمن شاہ مزار کے تیز رفتار ٹینکر اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں اس میں سوار 21سالہ معیز ولد یوسف موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 خواتیں 20 سالہ حسینہ دخترسلیم ،17سالہ علیشہ دختراحمد اور 25سالہ سمیر ولد سہیل زخمی ہوگیاجن کو فوری طور سول اسپتال منتقل کردیاگیا،جہان ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،ابوالحسن اصفہا نی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں30سالہ وسیم ولدنوروز خان زخمی ہوا گیا،نوروز موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ہو ا پولیس واقعے کوڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ قرار دے رہی ہے سپر ہائی وے پر معمار موڑکے نزدیک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے75سالہ محمد زرین خان ولدنو شیر خان جاںبحق ہو گیا، حادثے کی اطلاع پر گلشن معمار پولیس موقع پر پہچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔بلوچ کالونی پ±ل پر نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر 25سالہ شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے موقع پر پہچ کر لاش جناح ہسپتال منتقل کردی، متوفی کی رات گئے تک شنا خت نہ ہوسکی تھی ،نارتھ کراچی سیکٹر11-C/1 کے مکان نمبر L/31میں رہائش پذیر پولیس کانسٹبل بیلٹ نمبر32258 عدیل احمد گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا،حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس کے بعد زخمی پولیس کانسٹبل کو فوری طور پرآغا خاں اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں اس کی حالت کی خطر ے سے باہر بتائی جاتی ہے ،عدیل انوسٹی گئیش پولیس زون ٹو میں تعینات ہے ۔ادھر سرجانی ٹاون میںخدا کی بستی میں کیبن اسٹاپ کے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے18سالہ محمد شعیب ولد محمد محبوب جاں بحق ہو گیا