ہنگو: سیکورٹی اور حساس اداروں کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

84

ہنگو( آن لائن )ضلع اورکزئی میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی۔فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں کے 4 سہولت کاربھی گرفتار کرلیے گئے۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق اورکزئی خیبر اور درہ آدم خیل سے بتایا جاتاہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر پاک آرمی ،سی ٹی ڈی،ایف سی نے حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں ضلع اورکزئی کی لوئر تحصیل کے علاقہ بیزوٹ میں دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہونے پر جھڑپ میں مبینہ دہشت گرد سید،زبیر عرف ریاض،ایک اور دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک کر دیے گئے،کامیاب کارروائی میں مبینہ دہشت گردوں کے 4 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق ضلع اورکزئی،خیبر اور درہ آدم خیل سے بتایا جاتا ہے۔