کمسن لڑکی سے زبردستی نکاح کرنیوالا ملزم گرفتار

80

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں بڑی بہن کے رشتے سے انکار پر پڑوسی کے بیٹے نے اس کی کمسن بہن سے زبردستی نکاح کرلیا۔زبردستی نکاح کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے شاہ عالم میں پیش آیا جہاں شہری سید محمد کی درخواست پر مرکزی ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سید محمد کا درخواست میں کہنا تھا کہ پڑوسی کے لڑکے کو بڑی لڑکی کا رشتہ دینے سے منع کیا تو عدم موجودگی میں آکر ناسمجھ اور کمسن چھوٹی بیٹی سے نکاح کیا اور اس کا دعوے دار بن گیا۔ پولیس کے مطابق ندیم
نامی شخص نے کم عمر لڑکی شیمہ کے ساتھ زبردستی نکاح کرلیا تھا جس کے بعد ملزمان اور نکاح پڑھانے والے مولوی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نکاح کرنے والے ملزم ندیم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جسے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیجا گیا جبکہ گواہوں اور نکاح خواں کی تلاش جارہی ہے۔کم عمر لڑکی شیمہ کے والد نے کہا ہے کہ ان کی چھوٹی بیٹی شیمہ کے ساتھ ہمسائے کے بیٹے ندیم نے میری غیر موجودگی میں گھر میں گھس کر زبردستی نکاح کیا۔انہوں نے کہاکہ ان کی بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے، انصاف ملنے تک خاموش نہیں بیٹھے گے، ملزم دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پولیس محرر راضی نامہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔علاقہ چمکنی کے اے ایس پی خان زیب نے بتایا کہ ملزم ندیم پولیس کی حراست میں ہے جبکہ پولیس نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق لڑکی کے والدین راضی نامہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ متعلقہ تھانے کے محرر مشتاق احمد نے بتایا کہ لڑکی شیمہ ابھی والد کے گھر پر ہے اور فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو چکا ہے۔