خضدار : ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق،3زخمی

71

خضدار (آن لائن)خضدارمیں ٹریفک کا المناک حادثہ، کار میں سوار 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی ،حادثے میں بھائی اور 2 بہنیں بھی جاں بحق ،حادثہ آئل ٹینکر اور کار کے درمیان وہیر کے مقام پر پیش آیا ،لیویز فورس نے زخمی اور جاں بحق افراد کو ریسکیوکیا۔ جاںبحق ہونے والوں میں انعام اللہ ولد حیات اللہ قوم سید ضلع پشین اسمہ بی بی سمیرہ بی بی ڈرائیور فدا محمد ولد غلام محمد زخمی شخص حیات اللہ شامل ہیں۔