بلوچستان کے علاقے بولان میںمزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

72

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے بولان میںمزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے لمجی میں مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 2افراد جاںبحق ہوگئے ہیں، لاشوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی شناخت اعجاز احمد اور مائی بانو ساکنان کلی ناصران سبی کے نام سے ہوئی۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔