سائٹ پاپوش نالے میں ڈوبنے والی چار سالہ بچی کی تلاش کیلئے آپریشن دوسرے رو

124


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ پاپوش نالے میں ڈوبنے والی چار سالہ بچی کی تلاش کیلئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا،آپریشن میں نیوی کے غوطہ خور اور ایدھی رضاکار شریک ہیں۔ چار سالہ فاطمہ ہفتے کی صبح نالے میں گر گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا خیبر کالونی کی رہائشی چار سالہ نور فاطمہ بھائی کے ہمراہ گھر کے قریب سے گذرنے والے اورنگی نالے کے قریب کھیل رہی تھی،کہ کھیل کھیل میں نیچے جاگری۔ واقعے کی اطلاع پر رشتے دار اہل محلہ اور ایدھی فاو¿نڈیشن کے رضاکار پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی تلاش شروع کر دی۔ رات کے اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کو بند کردیا گیا تھا۔دوسرے روز روشنی ہوتے ہی ایدھی کے رضاکاروں کے ساتھ باک بحریہ کے غوطہ خوروں نے بھی اس ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ پر نالے کا بہاو¿ تیز ہونے اور کچرے کا ڈھیر ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کرنے والوں کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ننھی نور فاطمہ پانچ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھی اور ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا