مستحق قبائلی خاندانوں کو ماہانہ راشن فراہم کیا جائیگا‘وزیراعلیٰ پختونخوا

97

پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں غربت کے خاتمے کے لیے مستحق قبائلی خاندانوں کو راشن کارڈ کے ذریعے ماہانہ راشن فراہم کیا جائے گا‘ مجوزہ پلان کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کی تکنیکی معاونت کے ذریعے قبائلی ضلع اورکزئی سے منصوبے کا بطور پائلٹ پروجیکٹ اجرا کیا جائے گا‘ بعدازاں دیگر قبائلی اضلاع تک منصوبے کو توسیع کی جائے گی‘ منصوبے کے لیے وسائل صوبائی حکومت فراہم کر ے گی۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلیے احساس پروگرام کے تحت اشیا خوردونوش کی تقسیم اور طریقہ کار کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔