حکومت ریلیف کے بجائے تکلیف دے رہی ہے‘ عبدالغفور حیدری

107

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دے رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں‘ صوبوں میں سر اٹھاتی بغاوت حکمرانوں کو لے ڈوبے گی جو قوم کے لیے نجات دہندہ ثابت ہوگی‘ ملکی معیشت تاریخی زوال کی طرف گامزن ہے‘ حکمرانوں کے غیر سنجیدگی کے باعث دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے‘ حج کو مزید مہنگا کر کے عوام کو مشکلات سے دو چار کر دیا گیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے‘ سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں‘ ملک میں جمہوریت کی بقا کے لیے تمام سیاسی نمائندوں کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔