نواز شریف کی طبی رپورٹ؛  دل کی پیچیدہ بیماری کی نشاندہی ہوئی ہے، ڈاکٹر عدنان

250

لندن: ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کی پیچیدہ بیماری کی نشاندہی ہوئی ہے جس کی وجہ  سے ان کو اسپتال میں داخل کروایا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان  نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ آنے والی روبیڈیم کارڈیک پیٹ اسکین کی رپورٹ میں نواز شریف کو دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

 آئندہ چند دنوں میں نواز شریف کو اسپتال میں داخل کروایا جائے گا اور بند شریانوں کی بندش ختم کرنے کے لیے کارڈیک کیتھیٹائزیشن کی جائے گی۔