ریلوے کا پورا محکمہ سیاست میں پڑا ہوا ہے، سپریم کورٹ

289

اسلام آباد:عدالت نے ریلوے سے متعلق رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا پورا محکمہ سیاست میں پڑا ہوا ہے روز حکومت گرا رہا ہے اور بنا رہا ہے لیکن ان سے  وزارت نہیں سنبھال پا رہی، وفاقی وزیرشیخ رشید احمد اور دیگر ذمہ دارن کو عدالت میں طلب ہونے کا حکم جاری۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ  نےریلوے سے مطلق آڈٹ رپورٹ پر سماعت کی ،جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا پورا محکمہ سیاست میں پڑا ہوا ہے روز حکومت گرا رہا ہے اور بنا رہا ہے لیکن ان سے  وزارت نہیں سنبھال پا رہی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سے زیادہ کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ہے اس محکمے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی ہے،ریلوے میں نہ مسافر گاڑیاں چل رہی ہیں نہ مال گاڑیاں،نہ ریلوے اسٹیشن درست ہیں، نہ ٹریک اور نہ ہی سگنل ٹھیک ہیں جبکہ پاکستان میں آج بھی اٹھارویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں۔

عدالت نے ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے سے متعلق پوچھاکہ ٹرین میں جو آگ لگی تھی اس معاملے کا کیا ہوا؟ وکیل ریلوے نے موقف اپنایا کہ معاملے پر انکوائری کے بعد2  افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے  ہوئے کہا کہ  چولہے میں پھینکیں اپنی کارروائی کو، ریلوے کے سی او عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے ۔

عدالت نے  وفاقی وزیرشیخ رشید احمد، سیکرٹری ریلوے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردیا۔