وزیراعلیٰ بلوچستان اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان اختلافات ختم

75

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان اختلافات ختم ہونے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کا پارلیمانی گروپ کاآج ہونے والے اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیرا علیٰ بلوچستان میر جام کمال اور اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کے درمیان ہونے والے اختلافات میں چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے اہم کردارادا کرنے کے بعد بلوچستا ن عوامی پارٹی کا آجہونے ولا پارلیمانی گروپ کا اجلاس
منسوخ کردیا گیا۔ اس اجلاس میں تحریک استحقاق سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہونا تھا تاہم معاملے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کے بعد اجلاس منسوخ کر دیا گیا ۔