دنیا کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے

70

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی113 کے امیرراناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدانور،نائب امیر میاںاعجازحسین،الطاف حسین، میاںعتیق الرحمن، میاںمحمدشفیق اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایک طرف تو دنیا بھر میں اپنی جمہوریت کا جو ڈھونگ رچاتا پھرتا ہے، جبکہ دوسری طرف کشمیر پر جابرانہ تسلط کرکے لاکھوں انسانوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیریوں کے یومِ سیاہ نے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب نوچ ڈالاہے، دنیا کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ بھارت کے یوم جمہوریہ اور کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم وستم کے تمام حربے آزما چکا، ہزاروں کشمیریوں کو شہید، زخمی وگرفتار جبکہ مائوں بہنوں کی عصمتیں تار تار کیں، مگر کشمیری اب بھی پوری طرح جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار جد وجہد آزادی میں مگن ہیں، بھارت اب مزید اپنا جابرانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، اللہ کی تائید سے آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور افواجِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہماری شہہ رگ کو دشمن کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔